تہران: ایرانی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں ایک اور امریکی ایم کیو۔9 ڈرون کو مار گرایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرون کو فوج کے مقامی طور پر تیار کردہ نظام سے نشانہ بنایا گیا۔ حالیہ دنوں میں ایرانی فوجی حکام متعدد بار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انھوں نے امریکی ڈرونز کو مار گرایا ہے، تاہم امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے اب تک ان دعوؤں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔


































