اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔بیان کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور تمام فریقوں کے تعمیری انداز میں رابطے جاری رکھنے کی ضرورت اجاگر کی۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے فعال اور مسلسل سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔


































