Tue Nov 03, 2026

امریکا کا ایران کے جزیرے قشم پر حملہ، امریکی میڈیا دشمن جنگ کے ذریعے ایران کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا، ایرانی صدر ایران کو اپنے دفاع کے لیے چین کی حمایت حاصل ہے، چینی وزیر خارجہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے اشارے تشویش ناک ہیں، روس آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت کو دو روز کے اندر بحال کیا جا سکتا ہے، اسماعیل بقائی تہران مذاکرات اور سفارتی معاملات میں اعلان کردہ 7 شرائط پر بدستور قائم ہے: عباس عراقچی افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کا بنیادی اڈہ ہے، ترجمان پاک فوج نیتن یاہو ایران پر دوبارہ حملے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے قریبی ساتھیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں نئی جنگ کا جغرافیہ مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج برطانیہ کی رائل ایئر فورس اور بحریہ دہشت گرد تنظیمیں قرار جرمنی میں ایک بار پھر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے، مہنگائی کیخلاف 32 شہروں میں احتجاج ایران سے 20 لاکھ بیرل خام تیل چین پہنچ گیا ایرانی فوج نے اسرائیل اور امریکا کو پیشگی حملے سے خبر دار کردیا 10 اکتوبر سے ریاض ائیرپورٹ پر سناٹا، صرف 6 فیصد پروازیں اڑان بھر سکیں

روزانہ کی خبریں

امریکا کا ایران کے جزیرے قشم پر حملہ، امریکی میڈیا

تہران : مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے متعدد امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے جنوبی جزیرے قشم پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بھی ایران کے خلاف محدود پیمانے پر حملے کیے ہیں۔ رپورٹ میں امریکی حکام نے ان حملوں کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں اور ان کا مقصد آبنائے ہرمز میں ایرانی حملوں سے تجارتی بحری جہازوں کو بچانا تھا۔ وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے ایک امریکی عہدیدار نے دعوی کیا کہ امریکی حکومت خطے میں تعینات اپنے فوجی اہلکاروں کو درپیش خطرات سے مسلسل نمٹ رہی ہے۔
اسی طرح امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نامعلوم امریکی عہدیدار نے بھی ایران کے بعض علاقوں پر امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں دفاعی کارروائیاں قرار دیا۔ اس عہدیدار کے مطابق، امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بعض ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی ٹی وی نیٹ ورک نیوز نیشن نے ایک ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے جزیرہ قشم پر حملوں کے دوران ریڈار آلات اور میزائل لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنایا۔
اس نیٹ ورک نے ایک نامعلوم امریکی عہدیدار کے حوالے سے مزید دعویٰ کیا کہ یہ حملہ ایران کی جانب سے امریکی اثاثوں کے خلاف زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کے ردعمل میں کیا گیا۔
امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے جنوبی ایران پر حملہ کرنے کے لیے جنگی طیارے کا استعمال کیا۔ عہدیدار نے اس کارروائی کو اپنے دفاع سے تعبیر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکی طیارے نے جزیرہ قشم میں ایک میزائل لانچر کو تباہ کیا۔ اس امریکی عہدیدار نے مزید دعوی کیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گزشتہ روز جزیرہ قشم سے آبنائے ہرمز میں موجود ایک امریکی جنگی طیارے کی جانب میزائل فائر کیا تھا۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این نے بھی ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوج نے اپنے بقول دفاعی کارروائی کے تحت ایران کے جزیرہ قشم پر محدود حملے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا کے ان دعوؤں کے باوجود اب تک ایران کے سرکاری اور فوجی حکام کی جانب سے ان حملوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular