Sun Nov 01, 2026

جرمنی میں ایک بار پھر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے، مہنگائی کیخلاف 32 شہروں میں احتجاج ایران سے 20 لاکھ بیرل خام تیل چین پہنچ گیا ایرانی فوج نے اسرائیل اور امریکا کو پیشگی حملے سے خبر دار کردیا 10 اکتوبر سے ریاض ائیرپورٹ پر سناٹا، صرف 6 فیصد پروازیں اڑان بھر سکیں قطری ایل این جی بردار جہاز پر خلیج فارس میں حملہ پاکستان کو افغانستان سے حملوں پر تشویش ہے، امریکی وزیر خارجہ کسی بھی خطرے کا فوری اور موثر جواب دیا جائے، ولی امر مسلمین کی ایرانی فوج کو ہدایت ایران کی شرائط تسلیم ہونے کے بعد ہی امریکا سے مذاکرات کی نوعیت طے ہوگی: عباس عراقچی ایران کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر کوئی پابندی نہیں، ترجمان پاک فوج امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے اور محسن رضائی کیساتھ رابطے میں ہیں ٹرمپ کی الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی آبنائے ہرمز، سپر ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی ایران کیلئے ایٹم بم بنانا بچوں کا کھلونا بنانے جیسا ہوگا، سابق ایرانی عہدیدار امریکا ایران معاہدے کی کوشش، قطری ثالث پھر تہران پہنچ گئے شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی: ایران

روزانہ کی خبریں

ایرانی فوج نے اسرائیل اور امریکا کو پیشگی حملے سے خبر دار کردیا

تہران : ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کنفرم ہوگیا کہ امریکہ یا اسرائیل حملہ کرنے والے ہیں تو ایران پیشگی حملہ کردے گا اور ایران کا جواب کسی جغرافیائی حدود میں قید نہيں ہوگا۔ میجر جنرل علی عبداللہی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہم اپنی مکمل انٹیلی جنس صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کی نقل و حرکت اور تیاریوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور اپنے اہداف کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کی جانب سے کسی بھی جارحانہ کارروائی کے آثار کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو مسلح افواج اپنے جوابی ردعمل کے لیے دشمن کی پہل کا انتظار نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ ہمارا جوابی ردعمل فوری، مؤثر اور کسی بھی جغرافیائی حدود سے ماورا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular