
لندن: امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کے سلسلے میں قطری ثالث آج پھر تہران پہنچ گئے، برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق معاملے سے باخبر عہدیدار کا کہنا ہے کہ قطری ثالثین کا نیا دورہ بھی امریکا ایران معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ثالثی کے لیے ہونے والی بات چیت امریکا کے ساتھ رابطے اور مشاورت سے کی جا رہی ہے، اس سے قبل امریکی میڈیا نے نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کو ارسال کردہ خط کے حوالے سے رپورٹ شائع کی تھی۔


































