Fri Oct 30, 2026

ایران کی شرائط پر اتفاق کے بغیر مذاکرات میں کوئی پیش رفت ممکن نہیں، قالیباف اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے، اکثریت سے محروم ایرانی حکام نے اسرائیل نواز نیٹ ورک کے 5 اراکین گرفتار کرلئے آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا امید ہے کہ اسرائیل میں نئی حکومت امن مذاکرات شروع کرے گی، فلسطینی صدر شوق سے ایران نہیں جاتا وزیراعظم نے خصوصی ذمہ داری دے رکھی ہے، محسن نقوی ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور ڈرون مار گرایا ایران کی جانب سے سفارت کاری کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، عراقچی امریکا نے اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیز کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا نوجوان ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے خود کو علم اور ایمان کے ہتھیاروں سے لیس کریں، ولی امر مسلمین ایران امریکا معاہدہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کمی کا سبب بن سکتا ہے، سربراہ حزب اللہ عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے ایران نے قطری ثالثوں کے نئے مسودہ کو ناقابل قبول قرار دے دیا اسرائیلی الیکشن، نیتن یاہو اور اپوزیشن اتحاد اکثریت حاصل کرنے میں ناکام عراق: ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہ کی بندش پر احتجاج، حکومت سے فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

ایران کی جانب سے سفارت کاری کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، عراقچی

تہران : وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے سفارت کاری کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔ ثالثوں کے ساتھ تجاویز پر رابطے جاری ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنے سات روزہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ثالثوں کے ساتھ قریبی اور مسلسل رابطے میں ہے، اور اس منصوبے کو ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں نافذ کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، تاہم تہران سفارت کاری کو کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دے رہا ہے۔ عراقچی نے مزید کہا کہ ثالثوں کے ساتھ مسلسل مشاورت جاری ہے تاکہ ایسی تجاویز پر اتفاق کیا جا سکے جن کے ذریعے سات روزہ منصوبے پر مقررہ مدت سے بھی پہلے عمل درآمد ممکن ہو۔ ایرانی وزیرِ خارجہ کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران دفاعی تیاریوں کے ساتھ ساتھ سفارتی کوششوں کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular