
تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کےلیے اقتدار برقرار رکھنا بڑا چیلنج بن گیا۔ عرب سیاسی جماعتیں کنگ میکر بن گئیں۔ نیتن یاہو کے اتحاد کو چوون نشستیں ملنے کی توقع ہے لیکن حکومت سازی کے لیے درکار اکسٹھ ارکان کی اکثریت حاصل نہیں ہوسکی۔ گادی آئزن کوٹ کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد انچاس نشستوں پر موجود رہا۔ عرب جماعتوں کو انیس نشستیں ملنے کا تخمینہ سامنے آیا، اسرائیلی پارلیمان میں حکومت بنانے کے لیے ایک سو بیس میں سے اکسٹھ نشستوں کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ اپوزیشن کےلیے بھی حکومت سازی کا راستہ آسان نہیں، کیونکہ صرف انچاس نشستیں اسے اقتدار تک پہنچانے کےلیے کافی نہیں، ایسے میں عرب جماعتوں کی حمایت اہمیت اختیار کرگئی ہے۔


































