
تہران: ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت مسترد کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا اعتراف واشنگٹن کے سفارتی وعدوں کی کھوکھلی حیثیت ظاہر کرتا ہے، امریکا بار بار اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹتا ہے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نظرانداز کرتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ امریکا کی عہد شکنی کوئی نئی بات نہيں ہے، اس کی عہد شکنی اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی فہرست بہت طولانی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا سفارت کاری کے حوالے سے رویہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی ممالک امریکا کو جواب دہی سے بچا رہے ہیں، وعدوں کی خلاف ورزی کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو فضول اور وقت کا ضیاع کہا تھا۔


































