Sat Oct 24, 2026

اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

روزانہ کی خبریں

پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ مکہ معاہدہ مشترکہ دفاع اور علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان ترکیہ اور سعودی عرب کے عزم کا عکاس ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے اس معاہدے کی توثیق کے اپنے مراحل مکمل کرلیے ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم ترک پارلیمان میں پیش ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کرتے ہیں، اس کے علاوہ معاہدے کے کوئی خفیہ نکات نہیں ہیں، مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کا ہر ملک کا اپنا اپنا طریقہ کار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اپنا طریقہ کار مکمل کرچکے ہیں، ترکیہ اپنی پارلیمنٹ سے اس معاہدے کی توثیق کروا رہا ہے، مکہ دفاعی معاہدے کا جو مسودہ باہر آچکا ہے اس کو تسلیم کر رہے ہیں۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مشترکہ دفاع ڈیٹرنس اور علاقائی سلامتی کا مظہر ہے، دفاعی معاہدے کی شقیں کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ مشترکہ دفاع کیلئے ہیں، کسی بیرونی جارحیت کے تناظر میں تینوں ملک مشترکہ غور و خوص کے بعد فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular