Fri Oct 23, 2026

یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی

روزانہ کی خبریں

یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال

پیرس: یورپ میں مہنگائی بے روزگاری اور مہنگی تعلیم کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی۔
فرانس میں مرکزی طلبہ یونین نے ہفتے کو احتجاجی ریلیوں کی کال دیدی، پیرس میں مارچ کا اعلان کیا گیا، فرانسیسی صدر میکرون نے احتجاجی مظاہروں پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
لیون میں ہفتے کو ہونے والے تمام مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی، اسپین کے مختلف شہروں میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، آتش گیر مواد سے حملے کئے، جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا گیا، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، پولیس نے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیئے، 55 افراد گرفتار کر لئے گئے۔
پولینڈ کے 20 سے زائد شہروں اور قصبوں میں خواتین کے احتجاجی مظاہرے ہوئے، اسقاط حمل کے قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا۔
بیلجیم میں ٹیوشن فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس میں احتجاج کیا، اٹلی اور البانیہ میں بھی مظاہرین سڑکوں پر آگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular