
واشنگٹن :امریکا نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ ریاض کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کی آزادانہ صلاحیت قائم کرنے کی کسی بھی کوشش سے دونوں ممالک کے درمیان جوہری تعاون کا معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے اور جوہری تعاون کا خاتمہ بھی ہوسکتا ہے۔ امریکی ادارے نیشنل نیوکلیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے شعبۂ دفاعی جوہری عدم پھیلاؤ کے نائب ڈائریکٹر میتھیو ناپولی نے کارنیگی فاؤنڈیشن میں خطاب کے دوران کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے سخت معیاروں کی پابندی، سعودی عرب کے ساتھ امریکی جوہری تعاون جاری رکھنے کی بنیادی شرط ہے۔ اگر سعودی عرب نے یورینیم کی افزودگی کی آزادانہ صلاحیت قائم کرنے کی کوشش کی تو یہ امریکا کے ساتھ 123 معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی اور ہمارے تعاون کو خطرے میں ڈال دے گی۔ اس معاملے پر کسی بحث کی گنجائش نہیں۔

































