Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب

روزانہ کی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ شہر میں رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اکرم یاسین اور ان کی اہلیہ دینا ابوبکر شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے بعد میں دعویٰ کیا کہ اکرم یاسین حماس کے سکیورٹی ادارے کے سینئر عہدیدار تھے۔ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان شہید ہو گیا، غزہ شہر کے مشرقی علاقے الزیتون میں بھی فائرنگ سے ایک فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
غزہ کے رہائشیوں نے اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، گولہ باری اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 1,500 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular