Tue Oct 20, 2026

سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان

روزانہ کی خبریں

امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس نئی کارروائیاں کرنے کی فنی اور عسکری صلاحیت نہیں، تاہم وہ شاید کچھ کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ حسین محبی نے کہا کہ امریکا یقیناً اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ کوئی نیا تنازع شروع کرے جس سے اسے نئی کامیابیاں حاصل ہوں۔ خطے میں موجود امریکی اڈوں کا بیشتر حصہ غیر فعال کر دیا گیا ہے اور یہ کہ ان کی افواج، تھکاوٹ کا شکار ہونے کے علاوہ ایران سے سینکڑوں کلومیٹر دور منتقل ہو چکی ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکی بحری جہاز بھی خلیج فارس سے 700 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر موجود ہیں۔ تاہم حسین محبی نے فوجی حملے کے امکان کو مسترد نہیں کیا اور کہا کہ امریکا کے پاس نئی کارروائیاں انجام دینے کی فنی اور عسکری صلاحیت نہیں، لیکن یہ ممکن ہے کہ چونکہ امریکی انتخابات قریب آرہے ہیں، اس لیے وہ کچھ کامیابیاں حاصل کرنا چاہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ ہم ان امکانات کو نظرانداز نہیں کرتے اور کسی بھی اقدام کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، اور اس بار ہمارا جواب کہیں زیادہ سخت ہو گا۔انھوں نے خبردار کیاکہ امریکہ کی کسی بھی نئی کارروائی، خواہ وہ محدود ہی کیوں نہ ہو، کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے ایک سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular