Mon Oct 19, 2026

شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب

تہران: ایران کی پارلیمنٹ نے مہرداد اخلاقی کو وزیر دفاع اور مسلح افواج کی لاجسٹکس کا نیا وزیر منظور کرلیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان کے حق میں 237 جبکہ مخالفت میں 15 ووٹ ڈالے گئے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 5 اکتوبر کو مہرداد اخلاقی کو وزارت دفاع کے لیے نامزد کیا تھا، جس کی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی۔ ایرانی وزیر دفاع نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی گئی تو بھرپور اور حیران کن جواب دیا جائے گا۔
مہرداد اخلاقی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی افواج کو بحفاظت خطے سے نکالنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ نے بمباری کی تو امریکی فوجیوں کی لاشیں تابوتوں میں واپس جائیں گی۔
ایرانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ نے ایران کو دی گئی دھمکیوں پر عمل کیا تو انہیں اس کے نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔ ایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کے علاقائی اور عالمی نتائج کی ذمہ داری امریکا اور اس کے اتحادیوں پر عائد ہوگی۔
مہرداد اخلاقی کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اور بدلتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جاتا رہے گا۔
واضح رہے کہ مہرداد اخلاقی نے سابق وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، جو تہران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular