Mon Oct 19, 2026

شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ

روزانہ کی خبریں

شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی

بغداد: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایرانی شرائط پوری ہو جائیں تو ہرمز میں بحری آمدو رفت 7 روز میں بحال کر سکتے ہیں۔ بغداد میں اسلامی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا کُھلنا امریکا پر منحصر ہے، ایران 7 روز کا منصوبہ قطر کے ذریعے امریکا کو بھجوا چکا ہے، فیصلہ اب امریکا کے ہاتھ میں ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی دھمکیاں، حملے اور ناکہ بندی جاری رہنے تک بحری تحفظ بحال نہیں ہو سکتا، امریکی کارروائیاں اور وعدہ خلافیاں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنیں، ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران ہمیشہ نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوا، امریکی فوجی کارروائیوں نے ہمیشہ ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، ایران دباؤ یا دھمکیوں سے اپنے جائز حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنی عوام، جائز مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوجی کارروائیاں کیں، ایران جنگ کی قیمت جانتا ہے اس لیے امن کو فوقیت دیتا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ باہمی احترام اور وعدوں کی پاسداری کی یقین دہانی پر ایران اب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، علاقائی اختلافات و مسائل علاقائی ممالک کے درمیان ہی حل ہونے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی ممالک کو سیکیورٹی تعاون بڑھانا چاہیے، علاقائی ممالک اپنی سرزمین اور انفرا اسٹرکچر پڑوسی ممالک پر حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، اسلامی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان بات چیت جاری رہنی چاہیے.

مزید پڑھیے

Most Popular