
صنعا :یمنی فوج نے صوبہ مآرب کے اوپر سعودی عرب کا ایک جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا ہے۔ فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ ڈرون صوبے کی فضائی حدود میں مخالفانہ سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔ یحییٰ سریع نے بتایا کہ یمنی فورسز نے مناسب ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ڈرون کو مار گرایا، تاہم اُنھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔


































