Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

واشنگٹن: امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار کرلیے ہیں۔ نئے منصوبے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ حملوں کا حکم دیے جانے کی صورت میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا کے سب سے طاقت ور غیر جوہری بم کے ممکنہ استعمال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں میں میسیو آرڈیننس ایئر بلاسٹ کے ممکنہ استعمال پر غور کیا جا رہا ہے، جسے مدر آف آل بمز (ایم او اے بی) بھی کہا جاتا ہے، اس بم کے استعمال سے جنگ میں شدت آسکتی ہے۔ ایک ذریعے نے سی این این کو بتایا کہ ٹرمپ نے حملوں کے اضافی منصوبے تیار کرنے کی ہدایت دی ہے، جن میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے حصے کو نشانہ بنانا اور ممکنہ طور پر ایم او اے بی کا استعمال شامل ہے۔ ایک دوسرے ذریعے کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات بشمول پک ایکس ماؤنٹین پر حملوں کے منصوبوں میں اس بم کو واضح طور پر شامل کیا گیا ہے، تاہم ان حملوں پر عمل درآمد کا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular