
برسلز : اسپین کے وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے یورپی ممالک کو 100 ارب یورو سے زائد کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں۔ ان کے مطابق جنگ کے باعث تیل اور گیس کی درآمدات پر اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے اثرات یورپی معیشت اور عام شہریوں تک پہنچ رہے ہیں۔ سانچیز نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے جنگ کو غیرقانونی، غیرمنصفانہ اور بلاجواز قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسپین نے بڑھتی ہوئی توانائی کی قیمتوں اور دیگر معاشی اثرات سے عوام اور کاروباری اداروں کو بچانے کے لیے 12 ارب یورو کے امدادی اقدامات کیے ہیں۔


































