Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

واشنگٹن: امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبر میں صارفین کی قیمتوں کے اشاریے میں اگست کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ افراطِ زر کی شرح 3.7 فیصد تک پہنچ گئی۔
اگست میں یہ شرح 3.4 فیصد تھی جبکہ ماہرین معیشت نے ستمبر میں مہنگائی کی شرح 3.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق خوراک اور توانائی کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو نکال کر بنیادی مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا، مہنگائی میں اضافے نے امریکی شہریوں کی قوتِ خرید پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث تنخواہوں میں ہونے والا اضافہ حقیقی معنوں میں کم مؤثر ہو رہا ہے جبکہ اشیائے ضروریہ اور دیگر اخراجات پورے کرنا بھی عوام کے لئے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
معاشی صورتِ حال اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی معاشی پالیسیوں پر بھی توجہ بڑھ گئی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب امریکہ میں وسط مدتی انتخابات قریب آرہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular