Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

تہران : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے۔ قالیباف نے امریکا پر آبنائے ہرمز سے متعلق انتظامات کی خلاف ورزی، مسلسل حملوں کی دھمکیوں اور معاہدے کی شرائط سے انحراف کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے دباؤ اور فوجی کارروائیوں کے باعث جنگ بندی کے وعدے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے خطے میں امن کی کوششوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ اور پابندیوں کے منفی اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے۔ قالیباف نے کہا کہ ایران کی پالیسیاں ایسی ہونی چاہئیں کہ جنگ اور پابندیوں کے باعث عوام کے روزگار اور معاش پر سب سے آخر میں اثر پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی پالیسیوں میں عوام کے معاش کا تحفظ اور مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنا اولین ترجیحات ہونی چاہئیں۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی جنگ سب سے بڑا محاذ ہے، جو فوجی، سائبراورنفسیاتی جنگ سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular