Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

بھارتی پولیس کا شاہی مسجد کو بچانے والے مسلمانوں پر بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں پولیس 600 سالہ تاریخی شاہی مسجد کو بچانے والے مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2028 میں ہونے والے ہندوؤں کے مذہبی میلے سمہاستھا کمبھ سے قبل سڑک کو چوڑا کرنے کے ایک منصوبے کے تحت اس تاریخی مسجد کے کچھ حصے کو مسمار کرنے کے لیے نشان زد کیا گیا تھا۔
بھارت میں 600 سالہ تاریخی مسجد کو شہید ہونے سے بچانے کیلئے ہزاروں مسلمان مسجد کے اندر بیٹھ گئے۔ مقامی مسلمان مسجد کے تحفظ کے لیے کئی دنوں سے مسجد کے اندر مستقل دھرنا دیے بیٹھے تھے۔ آج ایک بار پھر پولیس اور انتظامیہ بلڈوزر لے کر آئی جس پر مقامی افراد اور پولیس میں شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں پولیس کی جانب سے بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسجد کی نمائندہ کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان اتوار کی رات یہ طے پایا تھا کہ سڑک چوڑی کرنے کے منصوبے کے تحت مسجد کے اس تین فٹ حصے کو ہٹا دیا جائے گا جہاں نماز ادا نہیں کی جاتی۔ پیر کو فجر کی نماز کے بعد جب لوگ پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے گئے تو صبح تقریباً 8 بجے حکام اچانک دوبارہ مسجد پہنچے اور مبینہ طور پر نشان زدہ حصے کو فوری طور پر بلڈوزر سے مسمار کرنے کی دھمکی دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کارروائی پر مسلمانوں کو محسوس ہوا کہ رات کو طے پانے والے معاہدے کی پاسداری نہیں کی جا رہی جس کے نتیجے میں لوگ دوبارہ مسجد کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے اور صورتحال کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسجد کے مینار کے حوالے سے بھی فریقین کے درمیان تنازع برقرار ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتظامیہ کو پیشکش کی تھی کہ موجودہ مینار ہٹانے سے پہلے اس کے بالکل پیچھے ایک نیا مینار تعمیر کرنے کی مہلت دی جائے تاہم انتظامیہ نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
دوسری جانب اجین کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پردیپ شرما نے میڈیا کو بتایا، ’مسلم کمیونٹی اور مسجد کمیٹی 2028 کے سمہاستھا کمبھ میلے کے پیش نظر مکمل اتفاق رائے اور تعاون کے ساتھ سڑک کو چوڑا کرنے کے زون میں آنے والے مسجد کے حصے کو خود ہٹا رہی ہے‘۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular