
ماسکو: روس نے یوکرین کی جانب سے مقبوضہ علاقے خالی کرنے کی تجویز کو احمقانہ قرار دیکر مسترد کردیا۔ صدر پیوٹن کے ترجمان دیمتری پسکاف نے زیلنسکی کی تجویز کو دشمنی کے تسلسل کی طرف ایک قدم قرار دیا اور کہاکہ یوکرین سے افواج نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یوکرین نئے حقائق کا ادراک کرے۔ ریفرنڈم کے نتیجےمیں نئے علاقوں کا انضمام ہوچکا ہے۔اس حقیقت کو مدنظر رکھے بغیر کسی پیشرفت کا امکان نہیں۔ اس سے قبل یوکرینی صدر نے روس کو تجویز دی تھی کہ کرسمس کے موقعے پر مقبوضہ علاقے خالی کردے۔ ماسکو کا جواب ظاہر کرے گا کہ وہ واقعی کیا چاہتے ہیں دنیا کے ساتھ مزید تصادم یا پھر جارحیت کا خاتمہ۔


































