Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسلامی تعاون تنظیم

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی ابراہیم طٰہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکام سےملاقاتیں کیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ نیوزکانفرنس میں ابراہیم طٰہ نےکہا کہ کشمیری دہائیوں سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آواز ا ٹھاتی رہی ہے۔ اورکسی بھی غیرقانونی اقدام کی مخالفت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular