Thu Oct 08, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

ڈیرہ مراد جمالی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء اور ادارہ مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور دیگر رہنماؤں نے ڈیرہ مراد جمالی کی مسجد حسینی و امام بارگاہ کربلائی کا دورہ کیا اور وہاں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا جائزہ لیا۔ رہنماؤں نے مسجد و امام بارگاہ کی دیوار توڑے جانے اور مقدس مقام کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد اور امام بارگاہ مقدس مذہبی مقامات ہیں۔ ان کی بے حرمتی یا نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام مذہبی مقامات اور شہریوں کے مذہبی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سوموار 11 اکتوبر کو حسینی مسجد و کربلائی امام بارگاہ میں مجلس عزاء و عزاداری منعقد ہوگی اور مسجد و امام بارگاہ کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج ہوگا.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular