Thu Oct 08, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

بم دھماکوں کے بعد صیہونی فورسز فلسطینی آبادیوں پر ٹوٹ پڑیں، دو فلسطینی شہید

تل ابیب : یروشلم میں بم دھماکوں کے بعد صیہونی فورسز فلسطینی آبادیوں پر ٹوٹ پڑی۔اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے گاؤں کو سیل کرکے بیت اکسا پر چھاپہ مارا۔ اور فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی اور مکینوں کو زدوکوب کیا۔ فوجیوں نے فلسطینی ٹی وی کے لیے کام کرنے والے صحافی احمد حبابی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ صیہونی آبادگاروں نے بھی مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں فلسطینیوں اور ان کے گھروں پر حملہ کیا۔ فلسطینیوں کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔ نابلس میں آباد کاروں نے ایک گاڑی کو آگ لگا دی آباد کاروں نے ایک فلسطینی کے گھر کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب نابلس میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی دو فلسطینی دم توڑ گئے۔ جن میں 22 سالہ محمد ہشام اور 30سالہ محمد احمد حسن شامل ہیں۔ نوجوان کے پیٹ میں گولی لگی تھی اس کی جان بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ رواں سال اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 201 ہوگئی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular