
کابل: افغان طالبان نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث قرار دے دیا۔ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کیا کہ حملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ملزم غیر ملکی شہری اور داعش کا رکن ہے۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ حملہ داعش اور باغیوں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے پیچھے کچھ غیر ملکی گروہوں کا ہاتھ ہے جن کا مقصد دونوں برادر ممالک افغانستان پاکستان کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا تھا، حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


































