Thu Oct 08, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

روس کا جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ترقی دینے کا منصوبہ

روس نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ترقی دینے اور نئے اسٹریٹجک میزائلوں کی تعیناتی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا منصوبہ بنالیا۔ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگوف نے کہاکہ ماسکو اپنی میزائل فورسز کی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرے گا۔ نئے جوہری میزائل نظام کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے سہولیات تعمیر کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کے لیے بنیادی تعمیر کے منصوبوں میں اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ لانگ رینج کے متعدد راکٹ لانچر اور ملکا ہائی پاور آرٹلری سسٹم اس منصوبے کے نفاذ میں شامل ہیں۔ اس سے غیر ملکی راکٹ اور توپ خانے کے نظام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانا ممکن ہو جاتا ہے۔ پیوٹن پہلے کہہ چکے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو تمام دستیاب ذرائع سے روس کی علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے یوکرین میں جوہری یا کیمیائی ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی کے بارے میں میڈیا کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کو تنازع میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جوہری ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular