
جکارتہ : انڈونیشیا میں بالی حملوں کے مجرم عمر پاتیک کو پے رول پر رہا کر دیا گیا۔ بالی میں 2002ء کے بم حملوں میں 21 ممالک کے 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انڈونیشیا کی عدالت نے ملزم عمر پاتیک کو 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔آدھی سزا پوری کرنے کے بعد اسے پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم وہ باقی عرصے بحالی پروگرام میں شامل ہوگا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اگر اس دوران کوئی خلاف ورزی پائی جاتی ہے تو اس کا پیرول منسوخ کر دیا جائے گا۔


































