
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے تناظر میں کہا ہےکہ چیف آف آرمی اسٹاف کی میرٹ پر تعیناتی کو مذاق بنادیا گیا جو قابل مذمت ہے امپورٹڈ حکومت اس ایشو کو لے کر فوری اور شفاف الیکشن کو طول دے گی یہ ناممکن ہے ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و استحکام کا تقاضا ہے کہ فوری صاف شفاف انتخابات کا اعلان ہو،چند مفاد پرستوں نے قومی سلامتی و استحکام کو دائو پر لگایا ہوا ہے جسے پاکستانی غیور عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔


































