
ٹوکیو : جاپان بھی امریکی جھانسے میں آگیا اور چین کو خطرہ قرار دیکر دفاعی پالیسی میں نمایاں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جاپان کی پارلیمان نے دفاعی پالیسی میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی ہے جس میں اخراجات میں نمایاں اضافہ بھی شامل ہے۔ہمارے پڑوسی ممالک اور خطے میں جوہری میزائل کی صلاحیتوں میں اضافہ تیزی سے ہوا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی بجٹ میں بڑی تبدیلی ناگزیر ہوگئی تھی۔ جاپانی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ اس بڑی دفاعی تبدیلی کے تحت 2027 تک قومی سلامتی کے اخراجات کو جی ڈی پی کے دو فیصد تک بڑھانے، فوجی کمان کو نئی شکل دینے اور دشمن ملک کے دور دراز کے لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کیے جائیں گے۔


































