Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

سول سوسائٹی کی 197 تنظیموں کا فلسطین کی صورتحال پر بین الاقومی فوجداری عدالت کو خط

مقبوضہ بیت المقدس : علاقائی اور بین الاقوامی سول سوسائٹی کی ایک سو ستانوے تنظیموں نے فلسطین کی صورتحال پر بین الاقومی فوجداری عدالت اور اسمبلی آف اسٹیٹس پارٹیز کی صدر کو کھلے خط بھیج دئے۔آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان کے نام خط میں ان سے فلسطین میں اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے جرائم کی تحقیقات اور روک تھام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی پراسیکیوٹر کا مینڈیٹ نہ صرف بین الاقوامی جرائم کی تحقیقات بلکہ ان کے دفتر کی جانب سے کی گئی سابقہ تحقیقات کی نگرانی اور قبل از وقت وارننگ کا کام انجام دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اے ایس پی کی صدر سلویا فرنانڈیز ڈی گورمینڈی کے نام خط میں اے ایس پی کے اس اہم کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے جو وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت میں ادا کرتا ہے۔ خطوط میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسرائیل کی نسل پرست حکومت کی جانب سے تفتیش یا مقدمے کے مرحلے میں ثبوت جمع کرنے میں مداخلت یا ان سے چھیڑچھاڑ انصاف فراہم کرنے والوں کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔ فلسطینی سول سوسائٹی کے دفاتر پر تازہ ترین چھاپے نسل پرست حکام کی جانب سے اپنے جرائم کو چھپانے کی ایک کوشش معلوم ہوتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular