
کیف: یوکرین کے معاملے پر امریکا۔ نیٹو اور روس کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔بخارسٹ میں نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے کہا کہ یوکرین کے علاقوں پر روس کے قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نےالزام لگایا کہ روس موسم سرما کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یوکرین جلد نیٹو کا رکن بن جائے گا۔ادھر یوکرین کو مسلسل فوجی امداد فراہم کرنے پر روس روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا کا یوکرین میں بڑھتا عمل دخل تنازع کو بڑھا دے گا۔


































