Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں ڈرونز کی لانچنگ اور ذخیرہ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، 23 ستمبر کو افغان سر زمین سے ڈرونز کی دراندازی پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے تمام درانداز ڈرونز کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان میں کارروائیاں درست، محدود اور براہِ راست فوجی اہداف تک محدود تھیں، افغان سر زمین سے پاکستان پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین، عوام اور قومی سلامتی کے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، افغان طالبان حکومت فوری طور پر پاکستان کے خلاف تمام دشمنانہ سرگرمیاں بند کرے، افغان سرزمین دہشت گردی یا پاکستان کے خلاف حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن، مذاکرات اور تعمیری روابط کیلئے پرعزم ہے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular