Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

عراق کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو اس کی حفاظت کریں گے، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ عراق قدرتی اور انسانی دولت کے ساتھ ساتھ ثقافتی، تاریخی اور تہذیبی پس منظر کے لحاظ سے خطے کا سب سے اہم عرب ملک ہے لیکن بدقسمتی سے اس پس منظر کے باوجود عراق ابھی تک اپنے بلند اور حقیقی مقام پر نہیں پہنچ سکا ہے۔ عراقی وزیراعظم شیاع سے تہران میں گفتگو کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ عراق کی ترقی میں ایسے دشمن موجود ہیں جو ظاہری طور پر دشمنی کا اظہار نہیں کر سکتے لیکن وہ آپ جیسی حکومت کو قبول نہیں کرتے اور آپ کو ان حوصلہ مند اور نوجوان قوتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دشمن کی مرضی کے خلاف ڈٹے رہنا چاہئے جنہوں نے داعش کے عظیم اور مہلک خطرے کے خلاف اپنا امتحان دیا۔ آپ نے کہاکہ آئین کے تحت ہم کسی بھی فریق کو ایران کی سلامتی میں خلل ڈالنے کے لئے عراقی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے لیکن بدقسمتی سے اب عراق کے کچھ علاقوں میں ایسا ہو رہا ہے ، اور اس کا واحد حل یہ ہے کہ عراق کی مرکزی حکومت ان علاقوں میں بھی اپنا اختیار بڑھائے۔ انہوں نے کہاکہ عراق کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے، جس طرح ایران کی سلامتی بھی عراقی سلامتی کو متاثر کرتی ہے۔ عراق کی سلامتی کے بارے میں ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ اگر کوئی فریق عراق کی سلامتی میں خلل ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے تو ہم اس کے مقابلے میں حفاظت کریں گے اور عراق کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایران اور عراق کے درمیان افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular