
انقرہ : وزیر خارجہ حاقان فیدان نےکہا ہےکہ ترکیہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ معاہدے کی توثیق کے لیے متن پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
انقرہ میں ہنگری ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاقان فیدان نے کہا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ دفاعی معاہدے کے تحت حوثی ملیشیا کے حملوں کا مقابلہ کرنے میں سعودی عرب کی کس طرح مدد کی جا سکتی ہے۔ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے۔ جارحانہ نہیں جبکہ متعلقہ حکام بالخصوص فضائی دفاع کے شعبے میں ممکنہ تعاون کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پر لازم نہیں کہ فوجی دستے کسی دوسرے ملک جارحانہ کارروائیوں کے لیے بھیجے.


































