Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مؤخر: سہیل آفریدی نے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو روانہ ہوگا جبکہ 5 اکتوبر کو یوم فتح منایا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق تمام تفصیلات پر غور کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج پرامن ہو گا جب کہ آئین پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لیے کیا جا رہا ہے، احتجاج کو مؤخر کرنا سیاسی حکمت عملی تھی، تاہم اب 4 اکتوبر کو کارکن روانہ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا کہ کارکنوں میں اس مرتبہ جو غصہ پایا جا رہا ہے، ایسا غصہ تاریخ میں نہیں دیکھا، تاہم لانگ مارچ کے بعد بھی مذاکرات اور ڈائیلاگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس کے ساتھ رویے کے بجائے معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے، پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کو تقسیم نہیں ہونے دے گی۔
اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کھولا جائے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے، بصورت دیگر پی ٹی آئی کارکن اپنا احتجاج کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular