
میدوگوری : نائیجیریا میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کرکے کئی نمازیوں کو قتل و زخمی کردیا جبکہ متعدد کو اغوا کرلیا۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ نائیجیریا کے شہر میدوگوری کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا۔ مسلح افراد سیکیورٹی میں خامی کا فائدہ اٹھاکر مسجد میں گھسے اور کئی نمازیوں کو قتل وزخمی کردیا اور متعدد کو تاوان کیلئے اغوا کرکے لےگئے۔یہ گروہ دیہاتیوں سے کھیتی باڑی اور فصل کاٹنے کی اجازت دینے کے لیے بھتہ بھی وصول کرتے ہیں۔


































