کوہاٹ : خیبر پختونخوا میں شدت پسندوں کے پولیس ٹیم پر کیے گئے حملے میں ڈی ایس پی حیدر زمان سمیت 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ دس زخمی ہوگئے۔ دو شدید زخمیوں کو پشاور ریفر کیا گیا ہے. جبکہ آٹھ زخمیوں کا علاج کوہاٹ اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ٹیم پر حملہ اُس وقت ہوا جب اہلکار کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کی حدود میں واقع دربوکچ نامی علاقے میں شدت پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ سے جاری غیرقانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی۔


































