واشنگٹن: امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جان کو خطرات کے باعث امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے۔ امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایران کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اپنے اہلِ خانہ سمیت فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے۔سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھمکیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی تھیں، جس کے باعث بیسنٹ اور ان کے خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


































