Tue Nov 10, 2026

تہران کی 7 شرائط تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا وقت آگیا، محسن رضائی کا واشنگٹن کو پیغام مکہ معاہدہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈار عرب اتحادی ممالک ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات ادا کریں، ٹرمپ غزہ: بارشوں نے پہلے سے تباہ حال صورتحال مزید بدتر کردی، تودے گرنے سے 5 فلسطینی شہید امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو عہدے سے ہٹایا جائے، ڈیموکریٹس کا مطالبہ، مواخذے کی حمایت کا اعلان امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ کیخلاف غزہ میں ہولناک مظالم پر مقدمہ کا فیصلہ اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کے حریف سابق آرمی چیف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی بحرین، زیرحراست شیعہ مذہبی رہنماؤں کی حمایت میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے امریکا کے سامنے واضح طور پر دو راستے رکھے ہیں، جنگ کا خاتمہ یا مزید جنگ، عباس عراقچی امریکا نے ایران پر عراق سے زمینی حملے کا منصوبہ بنایا تھا، عراقی وزیراعظم تل ابیب کے نواحی شہر بات یام کی ایران کے خلاف 25 کروڑ شیکل ہرجانے کی درخواست امریکا ناکہ بندی سے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، پاکستان انقلاب جنگ شروع کرو گے تو تباہ کن ردعمل ملے گا، محسن رضائی کا امریکا کو انتباہ امریکا نے ایران سے روانہ ہونے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنادیا سعودی فضائیہ کا یمن پر وحشیانہ حملہ، 33 افراد شہید، 39 زخمی

روزانہ کی خبریں

غزہ: بارشوں نے پہلے سے تباہ حال صورتحال مزید بدتر کردی، تودے گرنے سے 5 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں گھروں کی وسیع پیمانے پر تباہی کے بعد شدید بارشوں نے فلسطینیوں کی انسانی صورتحال مزید سنگین کردی ہے۔
شدید بارشوں کے باعث غزہ میں بے گھر افراد کے کیمپوں میں قائم ہزاروں خیمے زیر آب آگئے ہیں۔ خیموں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، جہاں دسیوں ہزار افراد نے پناہ لے رکھی ہے. بارش کے پانی کے باعث کچھ خیمے بہہ گئے جبکہ بستروں، گدوں اور کمبلوں سمیت ضروری سامان بھی بھیگ کر ناقابل استعمال ہوگیا۔ بچوں نے ایک اور رات بارش کے پانی میں گذاری، بارش کا پانی داخل ہونے کے بعد سینکڑوں خاندان اپنے کیمپ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، وسطی غزہ میں شدید بارش کے دوران ریت کا ایک بڑا تودہ بے گھر فلسطینی خاندانوں کے خیموں پر گرنے سے تین بچوں اور دو خواتین سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
سول ڈیفنس نے بے گھر فلسطینیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش کے دوران ریت کے بڑے ڈھیروں اور بلند مٹی کے ٹیلوں کے قریب خیمے نہ لگائیں اور نہ ہی وہاں قیام کریں کیونکہ یہ ان کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular