Mon Nov 09, 2026

امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ کیخلاف غزہ میں ہولناک مظالم پر مقدمہ کا فیصلہ اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کے حریف سابق آرمی چیف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی بحرین، زیرحراست شیعہ مذہبی رہنماؤں کی حمایت میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے امریکا کے سامنے واضح طور پر دو راستے رکھے ہیں، جنگ کا خاتمہ یا مزید جنگ، عباس عراقچی امریکا نے ایران پر عراق سے زمینی حملے کا منصوبہ بنایا تھا، عراقی وزیراعظم تل ابیب کے نواحی شہر بات یام کی ایران کے خلاف 25 کروڑ شیکل ہرجانے کی درخواست امریکا ناکہ بندی سے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، پاکستان انقلاب جنگ شروع کرو گے تو تباہ کن ردعمل ملے گا، محسن رضائی کا امریکا کو انتباہ امریکا نے ایران سے روانہ ہونے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنادیا سعودی فضائیہ کا یمن پر وحشیانہ حملہ، 33 افراد شہید، 39 زخمی عراقچی کے 48 گھنٹوں کے دوران 12 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے امریکا کو خطے میں فوجی اڈے دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی فوج عرب امارات میں امریکی فوجی طیاروں کی آمد، مزید فوج تعینات ہونے کا امکان عراق کا ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو اپنی سرزمین دینے سے انکار امریکا کی ایران سے جنگ بندی کیلئے چین سے مدد کی درخواست

روزانہ کی خبریں

بحرین، زیرحراست شیعہ مذہبی رہنماؤں کی حمایت میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

مناما : بحرین میں زیر حراست شیعہ مذہبی رہنماؤں کی حمایت میں مختلف شہروں اور علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ مظاہرین نے علما کے خلاف عدالتی کارروائی ختم کرنے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے گرفتار مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق دراز، کرباباد، المرخ، ابوصیبع، سماہیج، کرانہ، الحجر، ابوقوہ، شہرکان اور جزیرہ سترہ میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر زیرحراست مذہبی رہنماؤں کی حمایت میں نعرے لگائے۔
مظاہرین نے علما کے خلاف عدالتی کارروائی ختم کرنے اور اسے فرقہ وارانہ بنیادوں پر مقدمات قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔رپورٹ کے مطابق بحرین میں مئی اور جون کے دوران 50 سے زائد شیعہ مذہبی رہنماؤں اور خطیبوں کو حراست میں لیا گیا تھادوسری جانب انسانی حقوق کی 20 تنظیموں نے زیرحراست افراد پر تشدد، جبری اعترافات اور منصفانہ عدالتی کارروائی کے حق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔بحرین کی حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں، جبکہ ناقدین ان کارروائیوں کو مذہبی آزادی اور شہری حقوق کے لیے تشویش ناک قرار دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular