بغداد: عراق نے ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو اپنی سرزمین دینے سے انکار کردیا۔ عراقی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم علی الزیدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو پڑوسی ملکوں پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا، وزیراعظم نے کہاکہ عراق ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ عراقی سرزمین کو پڑوسی ملکوں کے خلاف حملوں کے لیے بطور اڈہ استعمال نہ کیا جائے۔اسی دوران عراقی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کوئی بھی نئی جنگ عراق کے لیے ایک ”تباہی“ ثابت ہوگی۔ عراق جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔


































