Tue Nov 03, 2026

امریکا کا ایران کے جزیرے قشم پر حملہ، امریکی میڈیا دشمن جنگ کے ذریعے ایران کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا، ایرانی صدر ایران کو اپنے دفاع کے لیے چین کی حمایت حاصل ہے، چینی وزیر خارجہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے اشارے تشویش ناک ہیں، روس آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت کو دو روز کے اندر بحال کیا جا سکتا ہے، اسماعیل بقائی تہران مذاکرات اور سفارتی معاملات میں اعلان کردہ 7 شرائط پر بدستور قائم ہے: عباس عراقچی افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کا بنیادی اڈہ ہے، ترجمان پاک فوج نیتن یاہو ایران پر دوبارہ حملے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے قریبی ساتھیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں نئی جنگ کا جغرافیہ مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج برطانیہ کی رائل ایئر فورس اور بحریہ دہشت گرد تنظیمیں قرار جرمنی میں ایک بار پھر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے، مہنگائی کیخلاف 32 شہروں میں احتجاج ایران سے 20 لاکھ بیرل خام تیل چین پہنچ گیا ایرانی فوج نے اسرائیل اور امریکا کو پیشگی حملے سے خبر دار کردیا 10 اکتوبر سے ریاض ائیرپورٹ پر سناٹا، صرف 6 فیصد پروازیں اڑان بھر سکیں

روزانہ کی خبریں

دشمن جنگ کے ذریعے ایران کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہےکہ دشمن جنگ کے ذریعے ایران کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا، ہم ان کے جھوٹ اور ناجائز مطالبات کے سامنے پوری طاقت سے کھڑے ہوں گے.
صوبائی گورنرز اور بڑے شہروں کے میئرز کے اجلاس سے خطاب میں پزشکیان نے کہا کہ ہمیں عوام کے تعاون اور یکجہتی کے ساتھ ان چیلنجز اور بحرانوں سے نکلنا ہوگا جو دشمنوں نے ہمارے ملک کے لیے پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں سپریم لیڈر نے حکومت کو بعض اختیارات بھی دیے ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچتا۔ دشمن جنگ کے ذریعے ایران کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ ہم ان کے جھوٹ اور ناجائز مطالبات کے سامنے پوری قوت سے کھڑے ہوں گے۔ پزشکیان نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ عوام مشکل حالات کا بہتر مقابلہ کریں اور ملک کم سے کم تناؤ کے ساتھ اس صورتحال سے نکلے تو ہمیں توانائی کی بچت اور بہتر استعمال کے ذریعے صنعتی پیداوار کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular