Tue Nov 03, 2026

امریکا کا ایران کے جزیرے قشم پر حملہ، امریکی میڈیا دشمن جنگ کے ذریعے ایران کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا، ایرانی صدر ایران کو اپنے دفاع کے لیے چین کی حمایت حاصل ہے، چینی وزیر خارجہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے اشارے تشویش ناک ہیں، روس آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت کو دو روز کے اندر بحال کیا جا سکتا ہے، اسماعیل بقائی تہران مذاکرات اور سفارتی معاملات میں اعلان کردہ 7 شرائط پر بدستور قائم ہے: عباس عراقچی افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کا بنیادی اڈہ ہے، ترجمان پاک فوج نیتن یاہو ایران پر دوبارہ حملے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے قریبی ساتھیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں نئی جنگ کا جغرافیہ مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج برطانیہ کی رائل ایئر فورس اور بحریہ دہشت گرد تنظیمیں قرار جرمنی میں ایک بار پھر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے، مہنگائی کیخلاف 32 شہروں میں احتجاج ایران سے 20 لاکھ بیرل خام تیل چین پہنچ گیا ایرانی فوج نے اسرائیل اور امریکا کو پیشگی حملے سے خبر دار کردیا 10 اکتوبر سے ریاض ائیرپورٹ پر سناٹا، صرف 6 فیصد پروازیں اڑان بھر سکیں

روزانہ کی خبریں

آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت کو دو روز کے اندر بحال کیا جا سکتا ہے، اسماعیل بقائی

تہران : ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت کو دو روز کے اندر بحال کیا جا سکتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کی بنیاد ایران کا سات نکاتی منصوبہ ہے جسے اب مختصر کر دیا گیا ہے اور یہ دو دن کے اندر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ جب تک امریکی بحری ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی اور ایران کے جائز مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوتا تب تک کوئی معاہدہ نہیں ہو گا اور نہ ہی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا یا محفوظ بنایا جائے گا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے بقائی نے کہا کہ یہ خط کوئی نئی تجویز پیش نہیں کرتا۔ ان کے مطابق ثالثوں کے ذریعے کسی بھی بالواسطہ رابطے کی بنیاد ایران کا وہی سات نکاتی منصوبہ ہے۔ بقائی نے مزید کہا کہ چونکہ یہ خط سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے معزز سیکریٹری محسن رضائی کے نام تھا، اس لیے اس کے جواب کے طریقہ کار اور نوعیت کا فیصلہ کرنا انھی کا اختیار ہو گا۔
خیال رہے کہ وینس نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کو ایک خط بھیجا ہے جس میں امریکی حکام کے مطابق مذاکرات کی بحالی اور بعض ضروری اشیا، جن میں ادویات بھی شامل ہیں، ایران درآمد کرنے میں سہولت فراہم کرنے سے متعلق تجاویز شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular