Tue Nov 03, 2026

امریکا کا ایران کے جزیرے قشم پر حملہ، امریکی میڈیا دشمن جنگ کے ذریعے ایران کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا، ایرانی صدر ایران کو اپنے دفاع کے لیے چین کی حمایت حاصل ہے، چینی وزیر خارجہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے اشارے تشویش ناک ہیں، روس آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت کو دو روز کے اندر بحال کیا جا سکتا ہے، اسماعیل بقائی تہران مذاکرات اور سفارتی معاملات میں اعلان کردہ 7 شرائط پر بدستور قائم ہے: عباس عراقچی افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کا بنیادی اڈہ ہے، ترجمان پاک فوج نیتن یاہو ایران پر دوبارہ حملے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے قریبی ساتھیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں نئی جنگ کا جغرافیہ مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج برطانیہ کی رائل ایئر فورس اور بحریہ دہشت گرد تنظیمیں قرار جرمنی میں ایک بار پھر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے، مہنگائی کیخلاف 32 شہروں میں احتجاج ایران سے 20 لاکھ بیرل خام تیل چین پہنچ گیا ایرانی فوج نے اسرائیل اور امریکا کو پیشگی حملے سے خبر دار کردیا 10 اکتوبر سے ریاض ائیرپورٹ پر سناٹا، صرف 6 فیصد پروازیں اڑان بھر سکیں

روزانہ کی خبریں

ایران کو اپنے دفاع کے لیے چین کی حمایت حاصل ہے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ : چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے چین کی حمایت حاصل ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری کنی کے ساتھ ملاقات میں وانگ یی نے کہا کہ ان کا ملک مشرقِ وسطیٰ کے تنازع میں شامل تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ سیاسی حل پر غور کریں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کے روز عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیج فارس کا خطہ ’بڑی طاقتوں کے درمیان مسابقت کا میدان‘ نہیں بننا چاہیے۔ چین اور عمان کے درمیان ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں مسقط نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے چین کی تجاویز کی حمایت کی اور امید ظاہر کی کہ بیجنگ خطے میں دیرپا استحکام کے قیام میں ’زیادہ نمایاں کردار‘ ادا کرے گا۔ چین تیل کا سب سے بڑا خریدار اور ایران کے اہم ترین اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ چین نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے ساتھ ساتھ واشنگٹن کی پابندیوں کی بھی مذمت کی ہے۔ اس نے بارہا سفارت کاری کے ذریعے جنگ کے خاتمے بالخصوص آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular