Tue Oct 20, 2026

روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک

روزانہ کی خبریں

قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان

دوحہ : قطر نے علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر ایک نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ دوحہ میں گلوبل سکیورٹی فورم سے خطاب میں قطر کے ڈپٹی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ قطر خلیج تعاون کونسل ممالک کے درمیان شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ قطر نے حال ہی میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا ہے جس میں فضائی دفاعی نظام، انسدادِ ڈرون اقدامات اور آبی تحفظ کو ترجیح دی گئی ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق قطر کے ڈپٹی وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایران جنگ کے دوران 90 فیصد سے زیادہ حملوں کو مشترکہ مہارت اور کئی دہائیوں کی فوجی سرمایہ کاری کے ذریعے روک دیا گیا۔ ایران کے ساتھ تعلقات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیخ مسعود نے کہا کہ حملے شروع ہونے سے پہلے قطر اور ایران کے درمیان اعتماد پر مبنی تعلقات تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ جون تک ہمارا ایران کے ساتھ کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔ قطر کے راس لفان گیس تنصیب پر ایران کے حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر شیخ سعود نے کہا کہ دوحہ اس حملے پر’حیران‘ تھا اور اس کے بعد تہران کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی رابطہ منقطع نہیں کرتے۔ اختلافات کے باوجود قطر مختلف سطحوں پر ایران کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریق ایک ’مشترکہ مفاہمت‘ تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular