Tue Oct 20, 2026

روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک

روزانہ کی خبریں

روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ

تہران : روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ کبھی تعاون ترک نہیں کرے گا۔ تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے۔ روس دونوں ممالک کے مشترکہ اسٹریٹجک معاہدے کے حوالے سے مکمل طور پر پرعزم ہے.
روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے ایران کو خوراک اور طبی امداد کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسعود پزشکیان ماسکو میں ہونے والی گیس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ اُنھوں نے خطے میں عدم تحفظ کی وجہ امریکہ، ایران کے ساتھ جنگ ​​اور بحری ناکہ بندی کو قرار دیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اُنھوں نے روسی وزیرِ خارجہ کے ساتھ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular