Fri Oct 16, 2026

ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے

روزانہ کی خبریں

سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی

ریاض: سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے مطابق یمنی فوج کے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں میں 19 افراد ہلاک اور 364 زخمی ہوئے۔ حملوں کا نشانہ ریاض کا کنگ خالد اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی بنے۔ سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اکتوبر کے آغاز سے سعودی عرب پر حملوں میں شدت آئی ہے۔ ان کے مطابق ایران نواز اس گروپ نے جولائی سے سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔ ترکی المالکی نے بتایا کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اکتوبر کے آغاز سے اب تک 20 حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں 7 سے 11 اکتوبر کے دوران 17 افراد ہلاک اور 333 زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق جنوب مغربی علاقے عسیر میں واقع ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں بھی دو افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔ اتحاد کے اعداد و شمار کے مطابق جنوب مغربی علاقے جازان میں کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والے ایک حملے میں مزید تین افراد زخمی ہوئے۔
سعودی حکام کے مطابق 5 اکتوبر سے اب تک سعودی عرب کے پانچ ہوائی اڈے حملوں کی زد میں آچکے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کے علاوہ فضائی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular