Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز

واشنگٹن: جنگی جنونی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناقص پالیسیوں سے امریکی شہری بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ایران سے جنگ کے باعث امریکی صارفین کو مجموعی طور پر 265 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، جبکہ ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ اعداد و شمار مالیاتی تجزیاتی ادارے موڈیز سے منسوب کیے گئے ہیں، جن کے مطابق جنگی اخراجات اور ان کے معاشی اثرات نے امریکی گھرانوں کی آمدنی میں متوقع اضافے کے تقریباً نصف حصے کو متاثر کیا ہے، جس سے صارفین کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کو امریکی صارفین کے اخراجات بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے، ایندھن اور توانائی مہنگی ہونے سے گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھا ہے، جس کے اثرات دیگر اشیا اور خدمات کے اخراجات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
موڈیز کے تجزیے کے مطابق جنگ سے جڑے بڑھتے معاشی اخراجات ایران جنگ کی امریکی عوام میں غیر مقبولیت کی ایک اہم وجہ ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular