Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی حکومت نے دفاعی خریداری کے لیے وزارتِ دفاع کو ایک ارب شیکل منتقل کرنے کی منظوری دی، جس کے بعد معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت اسرائیلی فضائیہ کو اے ایچ 64 ای اپاچی ہیلی کاپٹر فراہم کیے جائیں گے۔ یہ اپاچی ہیلی کاپٹر کا جدید ترین ماڈل ہے، جسے اسرائیلی حکام نے ملک کی دفاعی ضروریات کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق امریکی کمپنی بوئنگ یہ ہیلی کاپٹر فراہم کرے گی، جن کی ترسیل 2030 کی دہائی کے آغاز میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے معاہدے کو فوجی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے ہیلی کاپٹر مختلف خطرات سے نمٹنے کے لیے اسرائیلی فوج کی عملی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیں گے۔ اسرائیلی فضائیہ کے حکام کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا فیصلہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں اور اس کے بعد غزہ میں ہونے والی لڑائی سے حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں کیا گیا۔
اے ایچ 64 ای اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر زمینی اہداف کو نشانہ بنانے، فوجی دستوں کو فضائی مدد فراہم کرنے اور مختلف فوجی کارروائیوں میں استعمال ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular